رواں سال کے پہلے سات ماہ میں، چین کی شنگھائی تعاون تنظیم کے دیگر رکن ممالک کے ساتھ اشیاء کی تجارت ایک نئی بلندی پر

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کے کسٹمز کے اعداد و شمار کے مطابق، 2024 میں، چین کی ایس سی او کے دیگر رکن ممالک کے ساتھ درآمدات و بر آمدات 3.65 ٹریلین یوآن تھی ، جو ایس سی او کے قیام کے آغاز سے 36.3 گنا زیادہ تھی ، رواں سال کے پہلے سات ماہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے دیگر رکن ممالک کو چین کی درآمدات اور برآمدات 2.11 ٹریلین یوآن تک پہنچیں جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 3 فیصد اضافہ اور ایک نیا ریکارڈ ہے۔

جوں جوں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان زرعی تعاون بڑھتا اور مستحکم ہوتا جا رہا ہے، بین العلاقائی زرعی تجارت کے امکانات میں اضافہ ہو تا جا رہا ہے ۔ پہلے سات ماہ کے دوران چین کی جانب سے ایس سی او کے دیگر رکن ممالک کے لیے زرعی مشینری اور حشرا ت کش ادویات کی برآمدات میں بالترتیب 47.8 فیصد اور 30.3 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ایس سی او کے دیگر رکن ممالک سے زرعی مصنوعات کی درآمدات میں 6.2 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

حالیہ برسوں میں ، شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان رابطے اور تعاون کو فروغ دیا گیا ہے ، اور چین – یورپ مال بردار ٹرین ، ٹی آئی آر انٹرنیشنل روڈ ٹرانسپورٹ اور ائر کارگو نے تیزی سے ترقی کی ہے۔

Comments (0)
Add Comment