صرف تاریخ کا سامنا کرکے ہی دوبارہ گمراہ ہونے سے بچا جا سکتا ہے ، چینی وزیر خا رجہ

بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے لان چھنگ – میکانگ تعاون کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں تاریخی امور پر چین کا موقف واضح کیا۔ہفتہ کے روز وانگ ای نے کہا کہ آج سے 80 سال قبل ، جاپان کو شکست ہوئی ۔جاپان نے پوسٹڈیم اعلامیہ کو قبول کیا ، اور غیر مشروط طور پر ہتھیار ڈالنے کا اعلان کیا۔

جاپانی عسکریت پسندوں کی طرف سے شروع کی گئی جارحیت کی جنگ نے چین اور ایشیائی ممالک کے عوام کو شدید تباہی سے دوچار کیا اور خود جاپانی عوام بھی اس کا شکار ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ قاہرہ اعلامیہ اور پوسٹڈیم اعلامیے جیسی متعدد بین الاقوامی دستاویزات نے جنگ میں جاپان کے کردار کو واضح کیا اور مطالبہ کیا کہ جاپان تائیوان سمیت دیگر زیر قبضہ علاقے چین کو واپس کرے،یہ فسطائیت کے خلاف عالمی جنگ میں ایک ناقابل تسخیر فتح اور جنگ کے بعد کے بین الاقوامی نظم و نسق کا ایک اہم حصہ ہے۔

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ صرف تاریخ کا سامنا کرنے اور اسے قبول کرنے سےہی اپنا وقار حاصل کیا جا سکتا ہے اوراسی تاریخ سے سیکھ کر ایک بہتر مستقبل تخلیق کیا جا سکتا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی کو یاد رکھ کر ہی دوبارہ گمراہ ہونے سے بچا جا سکے گا ، اس لئے ہم جاپان پر زور دیتے ہیں کہ وہ درست انتخاب کا راستہ اختیار کرے ۔

Comments (0)
Add Comment