چین، 2025 کی عالمی روبوٹ کانفرنس کا آغاز

بیجنگ (ویب ڈیسک) پانچ روزہ 2025 عالمی روبوٹ کانفرنس بیجنگ میں شروع ہو ئی ۔ جمعہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق اندرون و بیرون ملک کی 200 سے زائد ٹاپ روبوٹ کمپنیاں اس کانفرنس میں شرکت کر رہی ہیں، جن میں سے ہیومنائڈ روبوٹ کمپنیوں کی تعداد دنیا بھر میں اسی طرح کی نمائشوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے ۔

چینی اور دیگر ممالک کے 400 سے زائد سرکردہ سائنسدان، بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے، اکیڈمیشنز اور صنعت کار اس کانفرنس کے دوران روبوٹکس کے شعبے میں صنعتی رجحانات، ایپلی کیشنز اور جدت طرازی کی کامیابیوں پر توجہ مرکوز کریں گے۔

200سے زائد اداروں کی 1،500 سے زیادہ مصنوعات نمائش کے لئے پیش کی جائیں گی ، جن میں سے 100 سے زیادہ نئی مصنوعات ہیں۔ چین مسلسل 12 سالوں سے دنیا کی سب سے بڑی صنعتی روبوٹ مارکیٹ اور دنیا کا سب سے بڑا روبوٹ تیار کرنے والا ملک ہے۔ اس کے ساتھ، چین میں مینوفیکچرنگ کی صنعت میں روبوٹس کے استعمال کی تعداد دنیا میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

Comments (0)
Add Comment