کولمبو:چائنا میڈیا گروپ اور سری لنکا کے نیشنل ٹیلی وژن کی مشترکہ میزبانی میں چین۔سری لنکا افرادی و ثقافتی تبادلے کی سرگرمی سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں منعقد ہوئی۔ سری لنکا کی وزیراعظم ہارینی اماراسوریا نے تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ سری لنکا کے سیاسی، اقتصادی، ثقافتی، فلم و ٹیلی وژن اور تعلیمی شعبوں سے تعلق رکھنے والی 150 سے زائد شخصیات نے تقریب میں شرکت کی اور میڈیا تعاون کے متعدد نتائج کے اجراء کا مشاہدہ کیا۔ہارینی اماراسوریا نے کہا کہ دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان دوستانہ روابط ، فریقین کی روایتی دوستی اور دوطرفہ تعاون کو مسلسل گہرا کرنے کی بھرپور اہمیت کی زبردست عکاسی کرتے ہیں۔حالیہ برسوں کے دوران چین اور سری لنکا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون مسلسل وسعت اختیار کر رہا ہے۔ چائنا میڈیا گروپ اور سری لنکا کے اہم میڈیا اداروں کے درمیان بھی طویل عرصے سے قریبی تعاون جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال جنوری میں سری لنکا کے صدر کے دورۂ چین کے موقع پر دونوں ممالک نے میڈیا اور ثقافت سمیت متعدد شعبوں میں تعاون سے متعلق 15 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے تھے۔ خاص طور پر حوصلہ افزا امر یہ ہے کہ ان میں سے تین مفاہمتی یادداشتوں پر چائنا میڈیا گروپ اور سری لنکا کے اہم میڈیا اداروں نے مشترکہ طور پر دستخط کیے، جس سے دونوں فریقوں کے درمیان تعاون کو مزید گہرا کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی و میڈیا تبادلوں کو فروغ دینے کے لیے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔