بیجنگ :حالیہ دنوں ، مختلف ممالک کے مین اسٹریم میڈیا نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں مرکزی کمیٹی کے پانچویں کل رکنی اجلاس میں منظور کی جانے والی "سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کی جامع اور سخت پارٹی سیلف گورننس کو مستقل بنیادوں پر آگے بڑھانے کی قرارداد” پر بھرپور توجہ دی ہے۔ عالمی میڈیا نے اس اقدام کو سی پی سی کے نظم و ضبط کی تعمیر اور بدعنوانی کے خلاف کارروائی کے لیے ایک نیا فریم ورک قرار دیا ہے۔ رائٹرز نے ایک رپورٹ میں نشاندہی کی کہ سی پی سی نے اندرونی نظم و ضبط کو مضبوط بنانے سے متعلق ایک قرارداد میں پارٹی سے وفاداری کے تقاضے کو اہم مقام دیا ہے اور بدعنوانی کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے، تاکہ پارٹی ارکان اور عہدے داروں میں ” غیر ضروری عناصر دور کرنے” کے عمل کو آگے بڑھایا جاسکے۔ قرارداد میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ پارٹی سے وفاداری کی تعلیم کو مضبوط بنایا جائے اور روزمرہ کام، ذاتی طرزِ عمل، سماجی روابط اور خاندانی تربیت و روایات کی بنیاد پر پارٹی سے وفاداری اور نظریاتی وابستگی کا جائزہ لیا جائے۔ بلوم برگ نیوز کی ویب سائٹ پر شائع رپورٹ میں کہا گیا کہ مذکورہ قرارداد کے مطابق کمیونسٹ پارٹی آف چائنا نے ورچوئل کرنسی، سرحد پار رقوم کی منتقلی اور سیاسی و کاروباری حلقوں کے گٹھ جوڑ سمیت بدعنوانی کی مختلف شکلوں کے خلاف مزید سخت اقدامات کرنے پر زور دیا ہے۔ سیاسی اور اقتصادی مسائل کے باہمی امتزاج اور "سرمائے کی سیاسی شعبے میں دراندازی” جیسے معاملات کی خصوصی طور پر تحقیقات کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ قرارداد میں متوقع منافع، سیاسی و کاروباری حلقوں کے درمیان گردشی دروازے” سمیت بدعنوانی کی نئی اور پوشیدہ شکلوں کی گہرائی سے تحقیقات اور چھان بین کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔