چین، فرسٹ انٹیلی جنٹ روبوٹ ایپلی کیشن اسکلز ایکسپو کے تحت نان جنگ سرگرمی کا انعقاد

بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ کے زیرِ اہتمام "مستقبل کی مسابقت، فرسٹ انٹیلی جنٹ روبوٹ ایپلی کیشن اسکلز ایکسپو” کے تحت نان جنگ سرگرمی کا انعقاد کیا گیا۔یہ سرگرمی چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے "اے آئی پلس” اقدام پر عمل درآمد کے لیے ایک اختراعی کوشش ہے۔ اس نمائش کا انعقاد اس سے قبل بیجنگ اور ہانگ چو میں بھی کامیابی سے کیا جا چکا ہے۔ یہ انٹرنیٹ پر نشر ہونے والا پہلا بڑا پروگرام ہے جس میں اسمارٹ روبوٹس کی عملی تربیت اور حقیقی ماحول میں مہارتوں کے استعمال کو مکمل طور پر پیش کیا گیا ہے۔ اس سرگرمی نے "میڈ اِن چائنا” کی اختراعی ترقی کی رفتار کو اجاگر کرنے، اسے ریکارڈ کرنے اور اس میں مزید تیزی لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment