بیجنگ :بھارت کی وزارت داخلہ نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ متنازع سرحدی علاقوں اور چین کے زیر انتظام علاقوں میں 28 علاقوں کے معیاری ناموں کا تعین کیا گیا ہے اور بھارت کے سرکاری نقشے میں انہیں شامل بھی کیا گیا ہے ۔اس حوالے سے چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ نِینگ نے معمول کی پریس کانفرنس میں اس معاملے پر کہا کہ چین، بھارت کی جانب سے یک طرفہ اور غیر قانونی طور پر قائم کیے گئے نام نہاد "مرکزی زیرِ انتظام علاقے لداخ” کو کبھی تسلیم نہیں کرتا اور بھارت کی جانب سے نام نہاد "معیاری جغرافیائی ناموں” کے اعلان کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا یہ اقدام غیر قانونی اور بے اثر ہے اور اس سے اس تاریخی حقیقت میں کوئی تبدیلی نہیں آ سکتی کہ چین بھارت سرحد کے مغربی حصے کا علاقہ ہمیشہ سے چین کا حصہ رہا ہے۔