بیجنگ : 16ویں چائنا انٹرنیشنل ایوی ایشن اینڈ ایرو اسپیس ایکسپو میں چینی فضائیہ فضائی مظاہرے اور زمینی نمائش کو یکجا کرتے ہوئے 33 اقسام کے 60 سے زائد سازوسامان نمائش کے لیے پیش کرے گی۔ جے۔35 اے، جے۔20 اے، جے۔16، وائی۔20 بی اور وائی۔20 اے سمیت متعدد جدید ملکی ساختہ اہم فوجی طیارے الگ الگ فضائی مظاہروں میں حصہ لیں گے۔زمینی نمائش کے حوالے سے چینی فضائیہ پہلی مرتبہ چین میں خود تیار کیے گئے نئی نسل کے بڑے فوجی ٹرانسپورٹ طیارے وائی۔20 بی اور نئی نسل کے ابتدائی انتباہی ریڈار سمیت دیگر سازوسامان پیش کرے گی۔ نمائش کے مقام پر وائی۔20 بی طیارے کے کارگو حصے کو بھی عوام کے لیے کھولا جائے گا، جبکہ شرکاء کے لیے مصنوعی پرواز کا تجربہ فراہم کرنے کا انتظام کیا جائے گا۔ چینی فضائیہ کی مختلف شاخوں کے نمائندہ اہلکار اور آزمائشی پروازوں کے پائلٹ بھی نمائش میں شرکت کرکے عوام سے ملاقات کریں گے۔