بیجنگ :چین کی وزارت دفاع کے ترجمان نے لائی چھنگ ڈے کی جانب سے نام نہاد قومی دن ” ڈبل ٹین” کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے اور تائیوان چین کا اٹوٹ حصہ ہے۔ لائی چھنگ ڈے ” تائیوان کی علیحدگی ” کی سوچ پر بضد ہیں اور ہتھیاروں کے ذریعے اور بیرونی طاقتوں پر انحصار کرتے ہوئے کی علیحدگی ” کی کوشش میں ہیں، جو ایک بار پھر "امن کی تباہی” کے طور پر ان کی اصل فطرت کا اظہار ہے ۔ترجمان نے کہا کہ حالیہ برسوں میں ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کے حکام نے ایک پارٹی کے خود غرضی پر مبنی مفادات کے لیے تائیوان کے لوگوں کو "تائیوان کی علیحدگی” کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کی ہے اور آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کو نقصان پہنچایا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ایل اے کی جزیرہ تائیوان کے آس پاس معمول کی مشقیں اور تربیتوں کا انعقاد "تائیوان کی علیحدگی” کی حامی قوتوں کے غیر محتاط اقدامات اور بیرونی مداخلت پر مبنی سازشوں کو روکنے کے لیے ہیں ۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ "تائیوان کی علیحدگی” اور آبنائے تائیوان میں امن بنیادی طور پر ایک دوسرے کے منافی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ تائیوان کے ہم وطن مین لینڈ کے عوام کے ساتھ”تائیوان کی علیحدگی” پسند قوتوں کے خلاف متحد رہیں گے ، بیرونی مداخلت کی مخالفت کریں گے اور اپنی سرزمین کا تحفظ مشترکہ طور پر کریں گے ۔