بیجنگ :3 اکتوبر کو "اکیسویں صدی کی میری ٹائم سلک روڈ” کی مشترکہ تعمیر کے پیش کیے جانے کو 13 سال مکمل ہو گئے ہیں۔ میری ٹائم سلک روڈ کی تعمیر نے چین اور جنوب مشرقی ایشیا، افریقہ اور لاطینی امریکہ سمیت دیگر خطوں کے ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون کو مسلسل نئی بلندیوں تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ رواں سال کے آغاز سے اب تک چین نے لاطینی امریکہ، جنوب مشرقی ایشیا اور دیگر خطوں کے لیے متعدد نئی براہِ راست بیرونی تجارتی شپنگ لائنیں شروع کی ہیں جبکہ بین الاقوامی کنٹینر شپنگ روٹس اب دنیا کے 100 سے زائد ممالک اور خطوں تک پھیل چکے ہیں۔اسی دوران، "اکیسویں صدی کی میری ٹائم سلک روڈ” کی مشترکہ تعمیر میں شامل ممالک کے عوام کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے چین نے بڑی تعداد میں ایسے مگر مؤثر” منصوبے شروع کیے ہیں، جن کا مقصد عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا ہے۔ موسمیاتی اسمارٹ وارننگ سسٹم "ما زو” کے تحت 100 سے زائد ممالک کے ایک ہزار سے زائد ماہرین اور پیشہ ور افراد کو تربیت دی جا چکی ہے، جبکہ یہ نظام 7 ممالک میں نافذ العمل ہے۔ مستقبل میں اس کا اطلاق 30 ممالک تک بڑھایا جائے گا۔ "سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یارڈ” منصوبے کے ذریعے کاشت کاری کے طریقوں کو بہتر بنانے اور مٹی کی زرخیزی بڑھانے میں مدد ملی، جس کے نتیجے میں متعلقہ علاقوں میں مکئی کی پیداوار چار گنا تک بڑھ گئی ہے۔