دیہی علاقوں کے جامع احیا کو ٹھوس انداز میں آگے بڑھایا جائے، شی جن پھنگ
بیجنگ (ویب ڈیسک) نویں”چائنیز فارمرز ہارویسٹ فیسٹیول” کی آمد کے موقع پر چین کے صدر شی جن پھنگ نے پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے زراعت ، کسانوں اور دیہی علاقوں سے متعلق امور میں کام کرنے والے لوگوں کو تعطیلات کی مبارکباد پیش کی۔منگل کے روزشی جن پھنگ نے کہا کہ رواں سال گرمیوں کی فصل کی پیداوار نے ایک بار پھر نیا ریکارڈ قائم کیا ہے، ابتدائی دھان کی پیداوار مستحکم رہی ہے اور توقع ہے کہ خزاں کی فصل بھرپور ہو گی ۔
شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں زور دیا کہ دیہی علاقوں کے جامع احیا کو ٹھوس انداز میں آگے بڑھایا جائے، زراعت کو مضبوط بنانے، کسانوں اور دیہی علاقوں کو فائدہ پہنچانے والی پالیسیوں کے اثرات کو بہتر بنایا جائے، زرعی پیداواری صلاحیت اور کارکردگی کو بڑھانے پر توجہ دی جائے، کسانوں کی آمدنی اور خوشحالی کے ذرائع کو وسعت دی جائے، مقامی حالات کے مطابق رہنے اور کام کرنے کے لائق پرسکون و خوبصورت دیہات تعمیر کیے جائیں، اور یہ کوشش کی جائے کہ تمام کسانوں کی زندگی مزید خوشحال اور بہتر ہو ۔