شیانگ شان فورم "ہم آہنگی کے ساتھ تنوع” کے حفاظتی نقطہ نظر کی وضاحت کرتا ہے، چینی میڈیا

بیجنگ (ویب ڈیسک) اگرچہ 13 واں بیجنگ شیانگ شان فورم اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے، لیکن اس کے پیچھے رہ جانے والی بات چیت اور مشاہدات اب بھی قابل غور ہیں۔ اس سال شیانگ شان فورم کے قیام کی 20 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ رواں سال کے فورم میں 100 سے زائد ممالک، خطوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے تقریباً 2,000 نمائندے شریک تھے، جن میں 60 سے زائد وزارتی سطح کے عہدیدار بھی بیجنگ میں جمع ہوئے۔ فورم میں امریکا، اسرائیل اور ایران کے دفاعی نمائندوں نے ایک ساتھ شرکت کی جبکہ روس اور نیٹو ممالک کے ماہرین نے شانہ بشانہ گفتگو میں حصہ لیا۔ اگرچہ ہر پارٹی کی پوزیشن واضح طور پر الگ بلکہ ایک دوسرے سے الٹ تھی لیکن ان سب کو بولنے کا مساوی موقع ملا۔ یہی چیز شیانگ شان فورم کو خاص بناتی ہے۔

آج کچھ بین الاقوامی سکیورٹی پلیٹ فارمز پر مخالف پوزیشنوں کے حامل افراد کو خارج کر دیا جاتا ہے اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے ممالک کسی ایک فریق کا انتخاب کرنے پر مجبور ہوتے ہیں، جب کہ طاقت کے کھیل کے باعث ان ممالک کی حقیقی حفاظتی ضروریات کو پس پشت ڈال دیا جاتا ہے۔ لیکن شیانگ شان فورم میں، بڑے ممالک کے اعلیٰ دفاعی حکام اسٹریٹجک منظرنامے پر تبادلہ خیال کرتے ہیں جبکہ افریقی نمائندے پیچیدہ سکیورٹی بحرانوں پر بھی بات کرتے ہیں: صومالیہ کے نمائندے نے بحری قزاقی اور غذائی تحفظ کے ایک دوسرے سے جڑے ہوئے چیلنجوں پر براہ راست خطاب کیا۔ وسطی ایشیائی حکام نے بار بار موسمیاتی آفات اور سرحد پار آبی وسائل کے تنازعات کا تذکرہ کیا۔مختلف جماعتوں کی رائے یکساں نہیں ہوتی اور اکثر بحث بھی کی جاتی ہے، لیکن خیالات کا تبادلہ کبھی نہیں رکا۔ یہ شیانگ شان فورم اور دوسرے خصوصی "چھوٹے حلقوں” کے درمیان سب سے بنیادی فرق ہے۔

فورم کے اعلیٰ سطحی انٹرویو سیشن کے دوران، رائل انسٹی ٹیوٹ فار ایسٹ ویسٹ اسٹریٹجک اسٹڈیز کے چیئرمین ایڈورڈ ای ووڈس نے فورم میں "گلوبل گورننس انیشی ایٹو پر تصوراتی دستاویز” اٹھایا اور کنفیوشس کے ” ہم آہنگی کے ساتھ تنوع” کے نظریے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ "یہ آج کی دنیا کےلئے بہتر مستقبل کی جانب کلید اور تمام مسائل کا حل ہے۔” کنفیوشس کے ” ہم آہنگی کے ساتھ تنوع ” کے نظریے کا مطلب ہے کہ ہمیں دنیا میں امن اور ہم آہنگی کی کو شش کرنے کے ساتھ ساتھ تنوع اور اختلافات کو بھی قبول کرنا چاہیے۔ موجودہ بین الاقوامی تناظر میں، یہ نظریہ مضبوط عملی اہمیت کا حامل ہے۔متعدد گروپ ڈسکشنز میں، شرکاء نے عالمی گورننس میں حقیقی مسائل کی نشاندہی کی۔ یکطرفہ پسندی کی مسلسل واپسی کے تناظر میں کچھ ممالک اپنے اقدار کے معیار کو آفاقی اصولوں کے طور پر پیش کرتے ہیں اور انہیں برآمد کرتے ہیں۔ خصوصی گروہ بنانے کے جنون میں، وہ ملکوں کے درمیان تعلقات کو سنبھالنے کے لیے پابندیوں اور جبر پر انحصار کرتے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ بہت سے مغربی لوگوں کو سکیورٹی کے بارے میں غلط فہمی ہے۔ ان کے مطابق استحکام کے حصول کے لیے تمام "اختلافات” کو ختم کرنے کی ضرورت ہے، یا تو دوسروں کو موافقت کرنے پر مجبورکرنا ہے یا مختلف موقف کے حامل لوگوں کو خارج کرنا ہے۔

حقائق نے بارہا ثابت کیا ہے کہ اس تصور کی قیمت واضح طور پر سامنے آچکی ہے: مختلف کیمپوں کے درمیان تصادم شدت اختیار کرتا جا رہا ہے، کچھ علاقوں میں تنازعات طویل عرصے سے حل طلب ہیں جبکہ عام لوگ جنگ، مہنگائی اور نقل مکانی کی تباہ کاریوں سے دوچار ہیں۔شیانگ شان فورم کے 20 سالہ عمل نے سوچنے کا ایک اور طریقہ فراہم کیا ہے۔ یہ ضروری نہیں کہ اختلافات تنازعات کا باعث بنیں۔ مختلف قومی حالات اور مختلف سکیورٹی خدشات، باہمی سیکھنے اور استفادے کا نقطہ آغاز ہو سکتے ہیں۔ فورم کے موضوعات طویل عرصے سے ہتھیاروں کی سادہ دوڑ سے آگے بڑھ چکے ہیں، مصنوعی ذہانت کے ذریعے فوجی کنٹرول، خلائی حفاظت، اور برفانی سیلاب جیسے غیر روایتی خطرات کو بحث و مباحثےکے دائرہ کار میں شامل کیا گیا ہے۔

موسمیاتی آفات اور سائبر خطرات کی کوئی سرحد یا کیمپ نہیں ہے۔ کوئی بھی ملک اکیلے ان چیلنجز سے نمٹ نہیں سکتا۔ تمام فریقوں کو مل بیٹھ کر راستہ نکالنا ہوگا۔چینی ثقافت ہم آہنگی کی قدر کرتی ہے اور "ہم آہنگی کے ساتھ تنوع” کی جستجو کرتی ہے۔ چین دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ مشترکہ طور پر امن کی تلاش، تحفظ اور اشتراک کے لیے کام کرنے کا خواہاں ہے۔ بیجنگ شیانگ شان فورم کی 20 سالہ ترقی کا جائزہ لیتے ہوئے جو کچھ بدلا ہے، وہ اس کا پیمانہ، سطح اور اثر و رسوخ ہے، لیکن جو چیز نہیں بدلی، وہ اس کی پرامن فطرت اور اس کی اصل نیت ہے۔ شیانگ شان فورم کا موضوع ہمیشہ امن پر مرکوز رہا ہے اور فورم کے شرکاء بین الاقوامی سلامتی کے مسائل پر گہرائی سے بات چیت اور عالمی سلامتی کے چیلنجوں کے حل اور علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کی کوشش کرتے چلے آرہے ہیں۔

شیانگ شان فورم کی اہمیت اس بات میں نہیں ہے کہ کتنے معاہدوں پر فورم کے موقع پرہی دستخط ہو سکتے ہیں، بلکہ تنوع کا تحفظ کرنے والے تبادلہ خیال میں ہے۔ دنیا کی پیچیدگی اور تنوع کو تسلیم کرنا، دوست یا دشمن کی دو رخی سوچ کو مسترد کرنا اور اختلافات کا احترام کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ مشترکہ بنیاد تلاش کرنا ہے۔ ایسے وقت میں جب کچھ بین الاقوامی پلیٹ فارمز کیمپ کی ذہنیت سے متاثر ہو رہے ہیں، شیانگ شان فورم ایک واضح پیغام پیش کرتا ہے۔ حقیقی سلامتی مخالفین کو الگ تھلگ کر کے اتحاد بنانے پر منحصر نہیں ہوتی بلکہ اختلافات میں ہم آہنگی کی راہ تلاش کرنےاور باہمی طور پر سیکھنے سے آتی ہے۔

Comments (0)
Add Comment