نصف سال میں چین اور امریکہ کے سربراہانِ مملکت کے باہمی دورے تاریخی سنگِ میل کی حیثیت رکھتے ہے، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی وزارت خارجہ کی یومیہ پریس کانفرنس میں ایک صحافی نے ترجمان گو جیا کھون سے سوال کیا کہ چین نے صدر شی جن پھنگ کے امریکہ کے سرکاری دورے کا اعلان کیا ہے۔ اس دورے کے اہم انتظامات اور چین-امریکہ تعلقات کی ترقی کے بارے میں چین کی توقعات کیا ہیں ؟ ترجمان نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر، چین کے صدر شی جن پھنگ امریکہ کے سرکاری دورے پر جائیں گے۔

دورے کے دوران، وہ امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ چین-امریکہ تعلقات اور عالمی امن و ترقی سے متعلق اہم مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کریں گے۔ ترجمان نے کہا کہ سربراہانِ مملکت کی سفارت کاری چین امریکہ تعلقات میں ناقابلِ متبادل اسٹریٹجک رہنمائی کا کردار ادا کرتی ہے۔ چین اور امریکہ کے سربراہانِ مملکت کے نصف سال کے دوران باہمی دورے تاریخی سنگِ میل کی حیثیت رکھتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ چین امریکہ کے ساتھ مل کر دونوں ممالک کے تعمیری اسٹریٹجک استحکام پر مبنی تعلقات کے مفہوم کو مزید مالا مال کرنے، مکالمے اور تعاون کو مضبوط بنانے، اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کرنے ، دونوں ممالک کے عوام کی فلاح و بہبود میں مسلسل اضافہ کرنے اور دنیا کے امن، استحکام اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔

Comments (0)
Add Comment