کامریڈ چھن وؤ کی آخری رسومات بیجنگ کے باباؤشان انقلابی قبرستان میں ادا

چینی صدر سمیت رہنماؤں کی جانب سے تعزیت

بیجنگ (ویب ڈیسک) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے ایک شاندار رکن، وفادار کمیونسٹ کارکن، چین کے قومیتی امور اور اقتصادی تعمیر کے شعبوں کے ممتاز رہنما اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14ویں قومی کمیٹی کے نائب چیئرمین، کامریڈ چھن وؤ کی آخری رسومات بیجنگ کے باباؤشان انقلابی قبرستان میں ادا کر دی گئیں۔

28اگست کی صبح شی جن پھنگ، چاؤ لہ جی، وانگ حو نینگ، چائی چھی، ڈینگ شوئے شیانگ، لی شی، ہان چنگ اور دیگر رہنماؤں نے باباؤشان انقلابی قبرستان میں کامریڈ چھن وؤ کی وفات پر تعزیت کی۔ کامریڈ چھن وؤ طویل علالت کے باعث 24 اگست 2026 کو بیجنگ کے مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بج کر 5 منٹ پر 72 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

Comments (0)
Add Comment