26 واں چائنا انٹرنیشنل فیئر فار انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ 8 سے 11 ستمبر تک شیامن میں منعقد ہوگا

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کی وزارت تجارت نے ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس کی جانب سے منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ 26واں چائنا انٹرنیشنل فیئر فار انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ، 8 سے 11 ستمبر تک چین کے صوبہ فوجیان کے شہر شیامن میں منعقد ہوگا۔

اب تک 123 ممالک اور خطوں کے وفود نے اس فیئر میں شرکت کے لیے رجسٹریشن کرائی ہے، جبکہ 60 ممالک اور خطے نمائش میں شریک ہوں گے۔فن لینڈ اور سعودی عرب مہمانِ اعزاز ممالک کی حیثیت سے اعلیٰ سطحی سیاسی و سرکاری وفود بھیجیں گے اور مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کریں گے۔ چینی وزارت تجارت کے مطابق، میلے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

Comments (0)
Add Comment