بیجنگ (ویب ڈیسک) اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف "تباہ کن اقتصادی اقدامات” کا اعلان کیا۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیئن نے معمول کی پریس کانفرنس میں اس حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کہا کہ پابندیاں اور دباؤ مسائل کے حل میں معاون نہیں ہیں۔ چین متعلقہ تمام فریقوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ ذمہ دارانہ اقدامات اختیار کریں اور سیاسی و سفارتی ذرائع سے مسئلے کا حل تلاش کریں۔