ایکسپورٹ ٹو چائنا”سیریز کی سرگرمیاں پہلی بار افریقی ملک میں منعقد

بیجنگ (ویب ڈیسک) مقامی وقت کے مطابق "ایکسپورٹ ٹو چائنا” مصر کا خصوصی پروگرام قاہرہ میں منعقد ہوا ۔ یہ پہلی بار ہے کہ "ایکسپورٹ ٹو چائنا” سیریز کی سرگرمی کسی افریقی ملک میں منعقد ہوئی ۔اس سرگرمی میں چین اور مصر کے سرکاری اداروں ، تجارتی ایسوسی ایشنز اور کاروباری نمائندوں کے 170 سے زائد افراد نے شرکت کی، جبکہ 10 سے زیادہ چینی کمپنیوں نے مقامی طور پر روابط میں حصہ لیا۔

اس سرگرمی کے دوران چینی اور مصری کاروباری اداروں نے چمڑے، لینن اور روئی وغیرہ کی مصنوعات پر متعدد تجارتی معاہدوں پر دستخط کیے، جن کی کل مالیت تقریباً 17 کروڑ ڈالرکے قریب رہی۔مصر کی وزارتِ سرمایہ کاری و تجارت کے ایشیا ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ چین کی جانب سے رواں سال یکم مئی سے سفارتی تعلقات رکھنے والے افریقی ممالک کے لیے زیرو ٹیرف پالیسی بہت اہم ہے۔

اس اقدام نے مصر سمیت بہت سے افریقی ممالک کی مصنوعات کے چین میں داخلے کے لیے ایک زبردست راستہ فراہم کیا ہے ۔ مقامی وقت کے مطابق 19 تاریخ کو "ایکسپورٹ ٹو چائنا” کاایتھوپیا خصوصی ایونٹ ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں بھی منعقد ہوا۔

Comments (0)
Add Comment