وزیراعظم کی نارویجن کمپنیوں کو شعبہ تیل و گیس میں سرمایہ کاری کی دعوت

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے نارویجن کمپنیوں کو پاکستان میں تیل اور گیس کی تلاش کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے یہ دعوت جمعرات کے روز ناروے کے وزیر خارجہ سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کے دوران دی، شہباز شریف نے تعلیم، افرادی قوت، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کی صلاحیت اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ناروے کے تعاون کو سراہا۔ نارویجن وزیر خارجہ نے علاقائی امن کی کوششوں میں پاکستان کے اہم کردار کی تعریف کی۔

نارویجن وزیرخارجہ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات میں دفاعی تعاون بڑھانے اور تنازعات کے پرامن حل پر اتفاق کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نارویجن کمپنیوں کو پاکستان میں تیل اور گیس کی تلاش کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔ انہوں نے یہ دعوت جمعرات کے روزناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایڈے (Espen Barth Eide) سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کے دوران دی۔

وزیراعظم نے ناروے کے وزیر خارجہ کا خیرمقدم کیا اور پاکستان اور ناروے کے درمیان گرم جوش اور دوستانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستان کے ساتھ ناروے کے دوطرفہ تعاون، بالخصوص تعلیم، ہنرمند افرادی قوت، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کی صلاحیت (کلائمیٹ ریزیلینس) اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کو سراہا۔ ناروے کے ساتھ دوطرفہ تجارت کو بڑھانے کے لیے پاکستان کی گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے، وزیراعظم نے نارویجن کمپنیوں کو پاکستان میں تیل اور گیس کی تلاش کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

Comments (0)
Add Comment