چین اور امریکہ کے تعلقات کی بنیاد عوام نے رکھی ہے، چینی صدر

دونوں ممالک کے نوجوان "پنگ پانگ دوستی” کو آگے بڑھاتے رہے ہیں، شی

بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی صدر شی جن پھنگ نے چین اور امریکہ کے درمیان "پنگ پانگ سفارتکاری” کی 55ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب اور چین۔امریکہ نوجوانوں کے کھیلوں کے تبادلہ پروگرام کی افتتاحی تقریب کے نام تہنیتی پیغام بھیجا۔جمعہ کے روز شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 55 سال قبل چین اور امریکہ کے سینئر رہنماؤں نے غیر معمولی سیاسی بصیرت اور تزویراتی دور اندیشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستانہ روابط کے دروازے دوبارہ کھولے، اور "چھوٹی گیند نے بڑی گیند کو حرکت دی” کی تاریخی مثال قائم کی۔ آج دونوں ممالک کے نوجوان ایک بار پھر "پنگ پانگ دوستی” کو آگے بڑھاتے ہوئے کھیلوں کے تبادلے کی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں، جو چین۔امریکہ دوستی کو فروغ دینے کے لیے نہایت اہم ہے۔شی جن پھنگ نے زور دیا کہ چین اور امریکہ کے تعلقات کی بنیاد عوام نے رکھی ہے اور اس کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے۔

دونوں ممالک کے مختلف حلقوں، خصوصاً نوجوان نسل کو چاہیے کہ وہ تاریخ سے سبق اور طاقت حاصل کریں، تبادلوں اور تعاون کے ذریعے ایک دوسرے کو بہتر طور پر سمجھیں، باہمی سیکھنے کے عمل میں آگے بڑھیں، اور دوستی کے رشتے کو مزید مضبوط کریں، تاکہ چین۔امریکہ تعلقات کو مستحکم، صحت مند اور پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن رکھنے میں نئی خدمات انجام دی جا سکیں۔چین امریکہ "پنگ پانگ سفارتکاری” کی 55ویں سالگرہ کی تقریب اور چین۔امریکہ نوجوانوں کے کھیلوں کے تبادلہ پروگرام کی افتتاحی تقریب اسی روز بیجنگ میں منعقد ہوئی۔

Comments (0)
Add Comment