فلپائن کی جانب سے چین کے نان شا جزائر کو مختلف نام دینے کی کوشش چین کی علاقائی خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہے، چینی وزارت خارجہ

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس کی میزبانی کرتے ہوئے فلپائن کی جانب سے چین کے نان شا جزائر کو مختلف نام دینے کے اقدام پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ چین کی نان شا جزائر اور ان سے ملحقہ سمندری علاقوں پر ناقابلِ تردید خودمختاری قائم ہے۔

فلپائن نے اپنی علاقائی حدود سے تجاوز کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر "کالا یان آئی لینڈز "نامی حدبندی کی ہے اور چین کے نان شا جزائر کو مختلف نام دینے کی نام نہاد کوشش کی ہے، جو چین کی علاقائی خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہے اور اقوام متحدہ کے منشور اور متعلقہ بین الاقوامی قوانین کے بھی منافی ہے۔ ترجمان نے زور دے کر کہا کہ چین ضروری اقدامات کرے گا اور بحیرۂ جنوبی چین میں اپنی علاقائی خودمختاری اور سمندری حقوق و مفادات کا مضبوطی سے دفاع کرے گا۔

Comments (0)
Add Comment