چین کا جنگ بندی کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ قریبی رابطے جاری رکھنے کا اعلان

ایران میں تنازع کے عالمی امن و استحکام پر سنگین اثرات مرتب ہو رہے ہیں، وزارت خا رجہ

بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین اور پاکستان کی جانب سے خلیجی علاقے اور مشرق وسطیٰ میں قیام امن و استحکام کے لیے پانچ نکاتی تجویز کے حوالے سے کہا کہ ایران میں تنازع ایک ماہ سے جاری ہے اور اس کے علاقائی اور عالمی امن و استحکام پر سنگین اثرات مرتب ہو رہے ہیں جو کہ خطے کے ممالک اور عالمی برادری کے مشترکہ مفاد میں نہیں ہے۔

گلوبل ساؤتھ کے اہم ممالک کے طور پر، چین اور پاکستان موجودہ تناؤ کو کم کرنے اور خلیجی علاقے اور مشرق وسطیٰ میں جلد از جلد امن و امان کی بحالی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے معقول اور منصفانہ مطالبات پیش کر رہے ہیں۔ یہ ایک کھلی تجویز ہے اور اس میں تمام ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے ردعمل اور شرکت کا خیرمقدم کیا جاتا ہے۔ چین جنگ بندی کو فروغ دینے میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے پاکستان اور دیگر متعلقہ فریقوں کے ساتھ قریبی رابطے جاری رکھے گا۔

Comments (0)
Add Comment