چینی صدر کی چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے ارکان سے ملاقات

بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے چینی عوا می سیاسی مشاورتی کانفرنس کی چودہویں قومی کمیٹی کے چوتھے اجلاس میں شریک چینی کسانوں اور مزدور وں کی جمہوری پارٹی، جیو سان سوسائٹی ، طب و صحت کے شعبے، سماجی فلاح و بہبود اور سماجی تحفظ کے شعبے کے اراکین سے ملاقات کی اور مذکورہ مندوبین پر مشتمل گروپ کی میٹنگ میں شرکت کرتے ہوئے ان کی آراء اور تجاویز سنیں۔

ان مندوبین نے عوام کو مرکزی ترجیح دینے، اصلاحات اور اختراع کو محرک قوت بنانے اور لوگوں کی صحت کے تحفظ کے لیے پورے معاشرے کو وسیع پیمانے پر متحد کرنے کےعزم کا اظہار کیا اور کہا کہ چینی طرز کی جدید کاری کے ذریعے طاقتور ملک کی تعمیر اور قوم کے عظیم نشاۃ ثانیہ کو مکمل طور پر آگے بڑھانے کے لیے صحت کے شعبے میں مضبوط بنیاد رکھنے کی جدوجہد آگے بڑھائی جائے گی۔

Comments (0)
Add Comment