چین کے پندرہویں پانچ سالہ منصوبے کےمسودے کے خاکے میں 20 اہم اشاریے تجویز کیے گئے ہیں، حکومتی ورک رپورٹ

مقصد قومی سلامتی کی بنیادی ضمانتوں کو مزید مستحکم بنانا ہے

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین میں پیش کردہ حکومتی ورک رپورٹ کے مطابق، عوامی جمہوریہ چین کے قومی اقتصادی و سماجی ترقی کے پندرہویں پانچ سالہ منصوبے کےمسودے کے خاکے میں 20 اہم اشاریے تجویز کیے گئے ہیں۔جمعرات کے روز چینی میڈیا کے مطابق اقتصادی ترقی کے شعبے میں نمو، ساخت اور کارکردگی کے حوالے سے 3 اشاریے شامل ہیں، جن میں جی ڈی پی کی شرح نمو کو مناسب دائرے میں برقرار رکھنے اور ہر سال کی صورتحال کے مطابق ہدف مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اختراع پر مبنی ترقی کے ضمن میں تحقیق و ترقی میں سرمایہ کاری اور اس کے نتائج سے متعلق 3 اشاریے طے کیے گئے ہیں، جن میں پورے معاشرے میں تحقیق و ترقی کے اخراجات میں سالانہ اوسطاً 7 فیصد سے زائد اضافہ تجویز کیا گیا ہے ۔عوامی فلاح و بہبود کے شعبے میں روزگار، آمدنی، تعلیم، طبی سہولیات، صحت اور "ایک بزرگ اور ایک کمسن” سے متعلق امور سمیت 7 اشاریے تجویز کیے گئے ہیں۔

سبز اور کم کاربن ترقی کے حوالے سے آلودگی میں کمی اور ماحولیاتی تحفظ سے متعلق 5 اشاریے رکھے گئے ہیں، جن میں فی یونٹ مجموعی قومی پیداوار کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں مجموعی طور پر 17 فیصد کمی کا ہدف شامل ہے، تاکہ اہم شعبوں میں سبز اور کم کاربن منتقلی کو مسلسل آگے بڑھایا جا سکے۔سلامتی کے تحفظ کے شعبے میں خوراک اور توانائی کی پیداواری صلاحیت سے متعلق 2 اشاریے شامل کیے گئے ہیں، جن کا مقصد قومی سلامتی کی بنیادی ضمانتوں کو مزید مستحکم بنانا ہے۔

Comments (0)
Add Comment