چینی نئے سال کی تعطیلات کے دوران 1 کروڑ 70 لاکھ 96 ہزار افراد کی کراس بارڈر آمد و رفت ریکارڈ

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کی نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق، رواں برس اسپرنگ فیسٹیول کی تعطیلات کے دوران ملک بھر میں بارڈر کنٹرول اداروں نے مجموعی طور پر ایک کروڑ ستتر لاکھ چھیانوے ہزار چینی اور غیر ملکی افراد کی آمد و رفت کو یقینی بنایا۔ یومیہ اوسط آمد و رفت انیس لاکھ ستتر ہزار رہی، جو گزشتہ سال کی اسی تعطیلات کے مقابلے میں 10.1 فیصد زیادہ ہے۔ ایک دن میں سب سے زیادہ آمد و رفت 21 فروری کو ریکارڈ کی گئی، جب یہ تعداد بائیس لاکھ انسٹھ ہزار افراد تک پہنچ گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق، چائنیز مین لینڈ کے باشندوں کی آمد و رفت پچانوے لاکھ چودہ ہزار رہی، جو گزشتہ سال کی تعطیلات کے یومیہ اوسط کے مقابلے میں 10.2 فیصد زیادہ ہے۔ ہانگ کانگ، مکاؤ اور تائیوان کے رہائشیوں کی آمد و رفت انہتر لاکھ انہتر ہزار رہی، جس میں 8 فیصد اضافہ ہوا۔ غیر ملکیوں کی آمد و رفت تیرہ لاکھ تیرہ ہزار رہی، جو گزشتہ سال کی تعطیلات کے یومیہ اوسط کے مقابلے میں 21.8 فیصد زیادہ ہے۔ ملک میں داخل ہونے والے غیر ملکیوں میں سے چار لاکھ ساٹھ ہزار افراد نے ویزا فری پالیسی کے تحت چین میں داخلہ حاصل کیا، جو گزشتہ سال کی تعطیلات کے یومیہ اوسط کے مقابلے میں 28.5 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔

Comments (0)
Add Comment