بیجنگ (ویب ڈیسک)چائنا فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کے مطابق، "چودھویں پانچ سالہ منصوبہ ” کی مدت کے دوران چین کے مجموعی سماجی لاجسٹکس کے حجم نے مسلسل اور مستحکم اضافے کے رجحان کو برقرار رکھا ہے ۔2025 تک، کل لاجسٹک حجم 380 ٹریلین یوآن تک پہنچنے کی توقع ہے، جو کہ پانچ سالوں میں تقریباً 80 ٹریلین یوآن کا اضافہ ہے۔چین کی لاجسٹک صنعت کی کل آمدنی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس میں پانچ سالوں میں تقریباً 4 ٹریلین یوآن کا اضافہ ہوا ہے ۔
2025 میں لاجسٹکس کی کل صنعتی آمدنی کے 14 ٹریلین یوآن سے تجاوز کرنے کی توقع ہے اور مارکیٹ کا سائز مسلسل 10 سالوں تک دنیا میں پہلے نمبر پر رہنے کی بھی امید ہے۔فریٹ لاجسٹکس کی مانگ تیزی سے بڑھ رہی ہے، 2025 میں کل مال برداری کا حجم 59 بلین ٹن سے تجاوز کرنے کا تخمینہ ہے۔ ایکسپریس ترسیل کا حجم 200 بلین پارسلز سے متجاوز ہونے کی توقع ہے، جو مسلسل 12 سالوں سے دنیا کی اعلیٰ ترین پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہے۔