چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے تیار کردہ  فیچر فلم "شی جن پھنگ کی ثقافت میں دلچسپی”  ایس سی او مین اسٹریم میڈیا پر نشر

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے تیار کردہ  فیچر فلم "شی جن پھنگ کی ثقافت میں دلچسپی” کی  ایس سی او مین اسٹریم میڈیا پر نشریات کی افتتاحی تقریب بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ کرغزستان کے صدر  سدیر ژپاروف اور پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے پروگرام کی نشریات پر مبارکباد کے خطوط بھیجے۔ اب سے یہ پروگرام روس، قازقستان، کرغزستان، پاکستان، ایران، بیلاروس اور ایس سی او کے دیگر ممالک کے مین اسٹریم میڈیا پر نشر کیا جائے گا۔

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ  تشہیر کے نائب سربراہ  اور چائنا  میڈیا گروپ کے صدر  شین ہائی شیونگ نے کہا کہ سی ایم جی  تبادلوں اور تعاون کو گہرا کرنے  اور  ہم آہنگی پر مبنی مشترکہ مستقبل کے نئے باب رقم کرنے کے لیے  دوستوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کو  تیار ہے ۔شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل یرمیک بائیف نے کہا کہ "شی جن پھنگ کی ثقافت میں دلچسپی ” کی شنگھائی تعاون تنظیم کے ممالک میں نشریات کو مقامی میڈیا اور ناظرین کی جانب سے بہت توجہ ملی۔ اس سے شنگھائی تعاون تنظیم کے  رکن ممالک کے عوام کو چینی ثقافت کی کشش کی گہری تفہیم حاصل کرنے اور ایک دوسرے کے ساتھ  دوستی کو مزید بڑھانے میں مدد ملے گی۔

"شی جن پھنگ کی ثقافت میں دلچسپی "شاندار روایتی چینی ثقافت کے ورثے اور ترقی کے حوالے سے صدر شی جن پھنگ کے تصورات کی کہانی بیان کرتی ہے، اور ثقافتی خوشحالی اور ثقافتی طاقت کو مضبوط کرنے سے متعلق ان کی گہری سوچ کو اجاگر کرتی ہے، ساتھ ہی ثقافتی ورثے کی اہمیت اور تاریخی تسلسل کے تحفظ کے بارے میں ان کے جذبات کو بھی دکھاتی ہے۔ اس فیچر فلم کے ذریعے غیر ملکی ناظرین چین کی اُن عملی کوششوں کو دیکھ سکتے ہیں جو جدید دور میں تہذیب کی اصل جستجو اور ثقافتی ورثے کے حفاظت کے لیے کی جا رہی ہیں، اور چینی ثقافت کی طویل تاریخ، اس کے وسیع اور گہرے مفہوم و افکار، اور اس کی مقبولیت کی کھلی صلاحیت کو جان سکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.