شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ چین کی اشیاء کی تجارت 293.18 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئی

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کی وزارت تجارت کی اطلاع کے مطابق،  حالیہ برسوں میں شنگھائی تعاون تنظیم نے علاقائی اقتصادی تعاون میں نئی پیش رفت حاصل کی ہے اور  اشیاء کی تجارت کا  پیمانہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔ رواں سال جنوری سے جولائی تک ایس سی او کے رکن ممالک کے ساتھ چین کی اشیاء کی تجارت 293.18 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئی جو سال بہ سال 1.8 فیصد اضافہ ہے۔

گزشتہ پانچ سالوں میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ چین کی تجارت کا حجم یکے بعد دیگرے 300 ارب ڈالر، 400 ارب ڈالر اور 500 ارب ڈالر سے تجاوز کرتے ہوئے  2024 میں 512.4 ارب ڈالر تک پہنچ گیا جو سال بہ سال 2.7 فیصد کا اضافہ ہے۔ 2024 میں چین کی دیگر رکن ممالک سے سرحد پار ای کامرس درآمدات میں سال بہ سال 34 فیصد اضافہ ہوا اور ای کامرس چینلز کے ذریعے زیادہ سے زیادہ اعلیٰ معیار کی اسپیشلٹی مصنوعات چینی مارکیٹ میں داخل ہوئیں۔

اس کے ساتھ ساتھ  رکن ممالک میں سرمایہ کاری اور اقتصادی و تکنیکی تعاون بھی تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ اس سال جولائی تک،ایس سی او کے دیگر رکن ممالک میں چین کی جانب سے مختلف صنعتو ں میں براہ راست سرمایہ کاری 40 بلین امریکی ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے، اور سرمایہ کاری کے منصوبے آہستہ آہستہ روایتی شعبوں جیسے توانائی ، معدنیات اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر سے ڈیجیٹل معیشت اور سبز ترقی جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں کی جانب پھیل رہے ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.