چین کے شی زانگ خود اختیار علاقے کے قیام کی 60 ویں سالگرہ منانےکیلئے گالا کا انعقاد

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کے شی زانگ خوداختیار علاقے کے قیام کی 60 ویں سالگرہ منانے کے لئے ایک فنی و ثقافتی گالاکا انعقاد کیا گیا ۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چینی صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نےشی زانگ خود اختیار علاقے میں مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے کارکنوں اور مقامی لوگوں کے ساتھ گالا کی پرفارمنس دیکھی۔

یہ گالا تین حصوں پر مشتمل تھا۔ پہلے حصے میں ایک نئے سوشلسٹ شی زانگ کی تعمیر کا روشن منظر دکھایا گیا ۔دوسرے حصے میں اصلاحات اورکھلی پالیسی کی بدولت شی زانگ میں پیدا ہونے والی زبردست توانائی اور قوت محرکہ کا اظہار کیا گیا جبکہ تیسرے حصے میں ایک خوش حال نئے شی زانگ کا خوبصورت منظرنامہ دکھایا گیا ہے۔ اس گالا کے ذریعے شی زانگ خود اختیار علاقے کے قیام کے گزشتہ 60 برسوں کے شاندارسفر کی عکاسی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.