چین برازیل  تعلقات تاریخ کے بہترین دور سے گزررہے ہیں، چینی صدر

0

برکس میکانزم اتفاق رائے پیدا کرنے کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم ہے، شی

بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی صدر شی جن پھنگ نے برازیل کے صدر لوئز انا سیو لولا ڈسیلوا کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔منگل کے روز شی جن پھنگ  نے کہا کہ چین برازیل  تعلقات تاریخ کے بہترین دور سے گزررہے ہیں۔ چین برازیل کے ساتھ مل کر مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے باہمی  تعاون کے مزید ثمرات حاصل کرنے کے لئے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین قومی خودمختاری کے دفاع میں برازیل کے عوام کی  جانب سے اپنے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کی حمایت کرتا ہے۔

تمام ممالک کو متحد ہو کر یکطرفیت اور تحفظ پسندی کی واضح طور پر مخالفت کرنی چاہیے۔ برکس میکانزم گلوبل ساؤتھ میں اتفاق رائے پیدا کرنے کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔ گلوبل ساؤتھ کے ممالک کو بین الاقوامی  عدل و  انصاف، بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں اور ترقی پذیر ممالک کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا۔شی جن پھنگ نے کہا کہ  چین اور برازیل کو عالمی چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹنا، اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی بیلم کانفرنس کی کامیابی کو یقینی بنانا اور یوکرین بحران کے سیاسی حل میں "فرینڈز آف پیس” گروپ کے کردار کو فروغ دینا چاہئے۔

لولا ڈسیلوا نے کہا کہ برازیل چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دوطرفہ تعلقات میں مزید ترقی کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔انہوں نے چین کی جانب سے کثیرالجہتی نظام کی پاسداری، آزاد تجارتی قوانین کو برقرار رکھنے اور بین الاقوامی امور میں ذمہ دارانہ کردار ادا کرنےکو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ برازیل برکس سمیت دیگر کثیر الجہتی میکانزم میں چین کے ساتھ رابطے اور تعاون کو مضبوط بنانے، یکطرفہ غنڈہ گردی کی مخالفت کرنے اور تمام ممالک کے مشترکہ مفادات کا دفاع کرنے کے لئے تیار ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.