بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے امریکہ کے خلاف نان ٹیرف اقدامات پر صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے۔منگل کے روز ترجمان کے مطابق چین۔امریکہ اعلیٰ سطحی اقتصادی و تجارتی مذاکرات میں طے پانے والے معاہدے کو نافذ کرنے کے لیے فیصلہ کیا گیا ہے کہ 12 اگست 2025 سے، 4 اپریل 2025 کو برآمدی کنٹرول فہرست میں شامل کیے گئے 16 امریکی اداروں کے خلاف متعلقہ پابندیاں مزید 90 دن تک معطل رہیں گی۔
9اپریل 2025 کو ایکسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل 12 امریکی اداروں کے لیے متعلقہ اقدامات ختم کر دیے جائیں گے۔ اگر ایکسپورٹ آپریٹر کو مذکورہ بالا اداروں کو دوہرے استعمال کی اشیاء برآمد کرنے کی ضرورت ہے تو وہ متعلقہ قواعد و ضوابط کے مطابق درخواست کر سکتے ہیں۔ وزارت تجارت جائزہ لےکر قواعد و ضوابط کے مطابق اجازت دے گی.12 اگست سے ، 4 اپریل کو جاری غیر معتبر اداروں کی فہرست کے ورکنگ میکانزم 2025 نمبر 7 کےمتعلقہ اقدامات کو مزید 90 دنوں کے لئے معطل کیا جائے گا۔
9اپریل کو جاری غیر معتبر اداروں کی فہرست کے ورکنگ میکانزم 2025 نمبر 8 کے متعلقہ اقدامات کو ختم کیا جائے گا۔ متعلقہ قواعد و ضوابط کے مطابق، ملکی کاروباری ادارے مذکورہ بالا اداروں کے ساتھ لین دین کے لئے درخواست دے سکتے ہیں، اور غیر معتبر اداروں کی فہرست کا ورکنگ میکانزم قانون کے مطابق جائزہ لے گا اور اہل درخواستوں کی منظوری دے گا۔