چین، شی زانگ نے گزشتہ 60  سالوں  میں معاشی و سماجی ترقی میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) چینی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے شی زانگ خود اختیار علاقے کے قیام کے بعد گزشتہ 60 سالوں  میں  یہاں کی معاشی اور سماجی ترقی کی کامیابیوں  کے حوالے سے  ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔

منگل کے روزپریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ 60 سال قبل شی زانگ خود اختیار علاقے کے قیام کے بعد سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی قیادت میں شی زانگ نے سوشلسٹ نظام اور عوامی جمہوری حکومت قائم کی ہے، اصلاحات اور کھلے پن کو نافذ کیا ہے، ہمہ جہت طریقے سے ایک معتدل خوشحال معاشرے کی تعمیر کی ہے اور پورے ملک کے ساتھ مل کر ایک جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر کے نئے سفر کا آغاز کیا ہے۔

خاص طور پر کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 18ویں قومی کانگریس کے بعد سے ،  شی جن پھنگ کی قیادت میں  مرکزی کمیٹی نے شی زانگ کے کام کو بہت اہمیت دی ہے اور شی زانگ   کی اقتصادی اور سماجی ترقی میں ہمہ جہت ترقی اور تاریخی کامیابیوں کو فروغ دیا ہے۔60 سال قبل شی زانگ   خود اختیار علاقے کے قیام کے بعد سے یہاں کی اقتصادی ترقی میں مسلسل بہتری آئی ہے۔یہاں کی  جی ڈی پی کو پہلے 100 ارب تک پہنچنے میں 50 سال جبکہ دوسرے 100 ارب تک پہنچنے میں صرف 6 سال لگے۔

 اس عرصے کے دوران لوگوں کے معیار زندگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ غربت کے خلاف جنگ بڑے پیمانے پر جیت لی گئی ہے، اور شی زانگ  ہزاروں سالوں سے مطلق غربت کے مسئلے سے مکمل طور پر نکل چکا ہے۔  شی زانگ میں اوسط عمر بڑھ کر 72.5 سال ہو گئی ہے۔اس کے علاوہ شی زانگ  نے اپنے انفراسٹرکچر  کو مسلسل بہتر بنایا ہے۔

2024 کے اختتام تک شی زانگ  کی شاہراہوں اور ریلوے  لائنز کی کل لمبائِی  بالترتیب 124,900 کلومیٹر اور 1،359 کلومیٹر تک پہنچ  گئی  اور بین الاقوامی اور ملکی ہوائی روٹس کی تعداد 183 تک پہنچ  گئی ۔  دیہات میں  پینے کے پانی کی حفاظت کا مسئلہ  بنیادی طور پر حل ہو چکا ہے  ، اور تمام انتظامی دیہاتوں نے آپٹیکل فائبر اور 4 جی نیٹ ورکس تک رسائی حاصل کر لی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.