سٹاک ہوم (ویب ڈیسک) چین اور امریکہ کی اقتصادی اور تجارتی ٹیموں نے سویڈن کے شہر سٹاک ہوم میں چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی مذاکرات کا انعقاد کیا۔ منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطابق سویڈن کے وزیر اعظم الف کرسٹرسن نے سٹاک ہوم میں چین کے نائب وزیر اعظم حہ لی فنگ سے ملاقات کی ہے۔
حہ لی فنگ نے کہا کہ رواں سال چین اور سویڈن کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ ہے۔ چین سویڈن کے ساتھ رابطے کو مضبوط بنانے اور باہمی احترام، باہمی اعتماد، مساوات اور باہمی فائدے کی بنیاد پر تعاون کو گہرا کرنے، کثیرالطرفہ اور آزاد تجارت کی مشترکہ حمایت اور چین-سویڈن تعلقات کی مستحکم اور طویل مدتی ترقی کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔
وزیراعظم الف کرسٹرسن نے کہا کہ سویڈن نے ہمیشہ چین کے ساتھ تعاون کو بہت اہمیت دی ہے اور آزادانہ تجارت اور اقتصادی عالمگیریت کی بھرپور حمایت کی ہے۔سویڈن سویڈن چین سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع سے فائدہ اٹھا تے ہوئے متعدد شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان عملی تعاون کو مزید گہرا کرنے اور دوطرفہ تعلقات میں مزید مثبت نتائج کے حصول کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔