بیجنگ(ویب ڈیسک)چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این کی جانب سے عالمی انٹرنیٹ صارفین سے کرائے گئے ایک تازہ سروے کے مطابق 84.2 فیصد جواب دہندگان نےامریکا کی جانب سے یونیسکو سےتیسری بار دستبرداری پر مایوسی کا اظہار کیا ،لیکن اس پر وہ حیران نہیں رہے۔ان کا ماننا تھا کہ اس ‘امریکا فرسٹ’ یکطرفہ اقدام کی بدولت حقیقی کثیر الجہتی عمل وقت کی اہم ضرورت بن گیا ہےسروے میں 93.5 فیصد جواب دہندگان نے بین الاقوامی تنظیموں کو اپنے سیاسی حساب کتاب کا آلہ کار بنانے پر امریکی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
90.7فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ امریکہ کی "دستبرداری” اسرائیل کےحوالے سے اس کی مستقل جانبداری کو ظاہر کرتی ہے۔ 88.1 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے”معاہدوں کو توڑنے اور اداروں سے دستبرداری” کی عادت نے ایک بڑی طاقت کے طور پر اپنی بین الاقوامی ساکھ اور اثر و رسوخ کو سنگین نقصان پہنچایا ہے۔
92.8فیصد جواب دہندگان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ حقیقی کثیر الجہتی پر عمل کرنے اور ایک منصفانہ اور زیادہ معقول نئے بین الاقوامی نظام کی تعمیر کو فروغ دینے کے لئے مل کر کام کرے۔ یہ سروے سی جی ٹی این کے انگریزی، ہسپانوی، فرانسیسی، عربی اور روسی پلیٹ فارمز پر جاری کیا گیا اور 9 ہزار 97 انٹرنیٹ صارفین نے 24 گھنٹوں کے اندر اپنی رائے کا اظہار کیا۔