چین-سنگاپور دوطرفہ تعاون میکانزم کے اجلاسوں کا دائرہ مسلسل وسیع ہو رہا ہے، چینی نائب وزیراعظم
بیجنگ :چین کے نائب وزیراعظم ڈنگ شوئے شیانگ نے سنگاپور میں وزیراعظم لارنس وونگ سے ملاقات کی۔پیر کے روزڈنگ شوئے شیانگ نے کہا کہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کی مشترکہ توجہ اور رہنمائی میں چین-سنگاپور دوطرفہ تعاون میکانزم کے اجلاسوں کا دائرہ مسلسل وسیع ہو رہا ہے اور ان کے ذریعے نئے نتائج حاصل کیے جا رہے ہیں، جس سے دونوں ممالک کے درمیان جامع، اعلیٰ معیار اور مستقبل پر مبنی شراکت داری کو آگے بڑھانے کے لیے مضبوط بنیاد فراہم ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دورے کا بنیادی مقصد سنگاپور کے نائب وزیراعظم گان کِم یونگ کے ساتھ چین-سنگاپور دوطرفہ تعاون میکانزم کے اجلاسوں کی مشترکہ صدارت کرنا، دونوں ممالک کے رہنماؤں کے اہم اتفاقِ رائے پر عمل درآمد اور دوطرفہ عملی تعاون میں مزید مثبت نتائج حاصل کرنا ہے۔سنگاپور کے وزیراعظم لارنس وونگ نے ڈنگ شوئے شیانگ کے دورہ سنگاپور اور دوطرفہ تعاون میکانزم کے اجلاسوں کی مشترکہ صدارت پر خیرمقدم کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان اجلاسوں سے دونوں ممالک کے درمیان ہمہ جہت تعاون مزید مستحکم اور وسیع ہوگا۔ لارنس وونگ نے کہا کہ آئندہ سال سنگاپور آسیان کی صدارت سنبھالے گا اور سنگاپور اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے آسیان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فعال طور پر آگے بڑھانے کے لیے تیار ہے۔
