انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کے تصور کو سمجھنے کے لیے بڑی طاقتوں کا حل، سی جی ٹی این سروے
بیجنگ :چین، روس اور امریکہ کے سربراہان مملکت کے درمیان حالیہ ملاقات نے بڑے پیمانے پر بین الاقوامی توجہ حاصل کی ہے۔ چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این کی جانب سے دنیا بھر کے نیٹیزنز کے درمیان کرائے گئے ایک سروے کے مطابق 88.3 فیصد جواب دہندگان نے چین، روس اور امریکہ کے درمیان طویل مدتی پرامن بقائے باہمی کا خیر مقدم کیا اور 83.3 فیصد افراد نے یہ خیال ظاہر کیا کہ بڑی طاقتیں امن مذاکرات کو فروغ دینے اور بین الاقوامی صورتحال کو مستحکم کرنے میں ایسا کردار ادا کرتی ہیں جس کا کوئی متبادل نہیں ۔ سروے میں، 93.4 فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ باہمی احترام، اختلافات کو پس پشت ڈالتے ہوئے یکسانیت کی تلاش، اور مشترکہ ترقی،بڑی طاقتوں کے درمیان نئی قسم کے تعلقات کے لئے اہم اصول ہیں جن پر میں عمل کیا جانا چاہیے۔ 88.6 فیصد جواب دہندگان کا خیال تھا کہ بڑے ممالک کے تعلقات کے استحکام کو برقرار رکھنے میں اقتصادی و تجارتی تعاون بہت اہمیت کا حامل ہے۔ 89.9 فیصد جواب دہندگان نے نشاندہی کی کہ تینوں ممالک کو بحران سے نمٹنے کے لیے رابطوں اور روک تھام کا طریقہ کار قائم کرنا چاہیے جبکہ 77.9 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ دوسری جنگ عظیم میں چین، روس اور امریکا تینوں بڑے فاتح تھے۔ تینوں ممالک کو جنگ کے بعد کے بین الاقوامی نظام کو مضبوطی سے برقرار رکھنا چاہیے اور دوسری جنگ عظیم میں فتح کے ثمرات کا دفاع کرنا چاہیے۔ یہ سروے سی جی ٹی این کے انگریزی، ہسپانوی، فرانسیسی، عربی، اور روسی پلیٹ فارمز پر جاری کیا گیا، جس میں 12 گھنٹوں کے دوران 4,914 جواب دہندگان نے حصہ لیا اور اپنی رائے کا اظہار کیا۔
