چین کی بڑی مارکیٹ سےغیر ملکی سرمایہ کاری مزید مضبوطی سے جڑ سکتی ہے، چینی میڈیا

0

بیجنگ :نویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کا شنگھائی میں اختتام ہوا ۔ اس ایکسپو کی کوریج کے دوران جس حیرت کا احساس سب سے زیادہ ہوا ، وہ یہ ہے کہ چین میں غیر ملکی کمپنیوں کی جانب سے تیار اور فروخت کی جانے والی مصنوعات میں مسلسل تنوع آ رہا ہے۔ بعض اوقات ان مصنوعات میں ایک دلچسپ تضاد بھی دکھائی دیتا ہے۔ مثال کے طور پر ایک ہی غیر ملکی کمپنی جہاں واشنگ ڈیٹرجنٹ اور صفائی کے لیے مختلف مصنوعات تیار کر رہی ہے، وہیں نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں اور روبوٹس کی تیاری کے لیے جدید میٹریلز بھی فراہم کر رہی ہے۔ یہ صورتِ حال اس بات کی واضح عکاسی کرتی ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاری چین میں کس قدر گہری جڑیں پکڑ چکی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.