چین کی گورننس اور عالمی ترقی” کے موضوع پر بین الاقوامی مکالمے مختلف ممالک میں جاری
بیجنگ :حالیہ دنوں ، چائنا میڈیا گروپ کے "چین کی گورننس اور عالمی ترقی” کے موضوع پر بین الاقوامی مکالمے کے سلسلے میں روس، گھانا اور دیگر ممالک میں مختلف سرگرمیاں منعقد کی گئی ہیں۔ چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این نے بلغاریہ، اسپین، میکسیکو اور لاؤس سمیت مختلف ممالک میں بیرونِ ملک کئی تعارفی و آگاہی سرگرمیوں کا بھی انعقاد کیا۔ مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے شرکا نے "چین کی گورننس ” کے کامیاب تجربات اور ترقیاتی کامیابیوں پر گہرائی سے تبادلہ خیال کیا۔شرکا نے کہا کہ دنیا کی توجہ کا مرکز بننے والے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی بیسویں مرکزی کمیٹی کے پانچویں کل رکنی اجلاس نے چینی قوم کی عظیم قومی نشاۃ الثانیہ کے اہم مرحلے کو مدنظر رکھتے ہوئے جامع اور سخت پارٹی سیلف گورننس کو مستقل بنیادوں پر آگے بڑھانے کے لیے جامع انتظامات کیے ہیں۔ یہ اجلاس دنیا کے مختلف ممالک میں ملکی حکمرانی اور سیاسی جماعت سازی کے لیے چین کی دانش فراہم کرتا ہے، جبکہ ترقی پذیر ممالک کو اپنے قومی حالات کے مطابق ترقی کا راستہ تلاش کرنے کے لیے بھی مفید رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ اس سے مزید ممالک کو فائدہ پہنچے گا اور انسانیت کی امن و ترقی کی جدوجہد میں مزید مثبت توانائی شامل ہوگی۔
