چین، انٹرنیشنل کاپی رائٹ فورم 2026 کا افتتاح
بیجنگ () چین کی نیشنل کاپی رائٹ ایڈمنسٹریشن اور ورلڈ انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن کے زیراہتمام چین کے صوبہ گانسو کے شہر دون ہوانگ میں انٹرنیشنل کاپی رائٹ فورم 2026 کا افتتاح ہوا۔
فورم میں شریک چینی اور غیر ملکی مہمانوں کا کہنا تھا کہ تخلیقی معیشت نے ترقی پذیر ممالک اور ابھرتی ہوئی معیشتوں کے لیے ترقی کے نئے مواقع پیدا کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی دانش ورانہ املاک کے اصولوں کو مسلسل بہتر بنانے کی ضرورت ہے، تاکہ تکنیکی ترقی اور تخلیق کاروں کے حقوق کے تحفظ کے درمیان توازن برقرار رکھا جا سکے۔ شرکا ءنے اس بات پر زور دیا کہ مستقبل میں تمام فریقوں کو کاپی رائٹ کے ذریعے ثقافتی ورثے کا تحفظ، تخلیقی صنعتوں کی ترقی کو آگے بڑھانے اور مختلف تہذیبوں کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینا چاہیے،بین الاقوامی کاپی رائٹ کے اصولوں کو مشترکہ طور پر بہتر بنانا چاہیے اور کاپی رائٹ کے شعبے کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو مشترکہ طور پر فروغ دینا چاہیے۔
