چینی وزیراعظم لی چھیانگ ازبکستان کے سرکاری دورے پر تاشقند پہنچ گئے

0

بیجنگ :زبکستان کے وزیراعظم عبداللہ اریپوف کی دعوت پر چین کے وزیراعظم لی چھیانگ تاشقند کے حومو ہوائی اڈے پر پہنچے، جہاں وزیراعظم اریپوف نے اعلیٰ سرکاری عہدے داروں کے ہمراہ ان کا خیرمقدم کیا اور استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا۔لی چھیانگ نے کہا کہ چین اور ازبکستان کے درمیان روایتی دوستی کی تاریخ بہت طویل ہے۔ دونوں ممالک اچھے دوست، اچھے شراکت دار اور اچھے بھائی ہیں۔ سفارتی تعلقات کے قیام کے 34 برسوں کے دوران عالمی حالات میں تبدیلیوں کے باوجود دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کا احترام کیا اور برابری کی بنیاد پر تعلقات استوار رکھے۔ دوطرفہ تعلقات اور تعاون مسلسل آگے بڑھا ہے اور ان میں نئی توانائی پیدا ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ بالخصوص حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کی مشترکہ کوششوں سے باہمی سیاسی اعتماد مزید مضبوط ہوا ہے، نسل در نسل دوستی عوام کے دلوں میں گہری جڑیں پکڑ چکی ہے اور عملی تعاون کے نمایاں نتائج سامنے آئے ہیں، جن سے دونوں ممالک کے عوام کو حقیقی فوائد حاصل ہوئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.