کینٹن فئیر نے چین اور بیرونی ممالک کے درمیان تجارت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا، چینی صدر
بیجنگ :چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے ایک سو چالیسیویں کینٹن فئیر کے نام مبارکباد کا پیغام بھیجا ۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اپنے آغاز سے اب تک 70 سالوں میں کینٹن فئیر نے چین اور بیرونی ممالک کے درمیان تجارت کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا اور یہ چین کے اعلی معیار کے کھلے پن اور کھلی عالمی معیشت کی تعمیر کو فروغ دینے کا ایک موثر پلیٹ فارم بنا ہے ۔ نئی صورتحال کے تحت چین کثیر الجہتی تجارتی نظام کا تحفظ کرنے، دنیا کی صنعتی چین اور سپلائی چین کے استحکام کو برقرار رکھنے اور عالمی معیشت اور تجارت کے باہمی مفادات پر مبنی تعاون کے امکانات میں اضافہ کرنے کے لئے دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے تاکہ جامع اقتصادی عالمگیریت کو فروغ دیا جائے اور دنیا کی ترقی اور خوشحالی کے لئے نئی تحریک فراہم کی جائے۔
