پیٹرول کی قیمت میں کمی اور ڈیزل مہنگا کردیا گیا

0

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

پیٹرول کی قیمت 94 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 54 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔

پیٹرول کی نئی قیمت 324روپے 98پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 382 روپے 79 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 13 اگست کےلیے ہوں گی، جن کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پیٹرول ایک روپے 70 پیسے فی لیٹر سستا جبکہ ڈیزل 1 روپے 39 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.