کمیونسٹ پارٹی آف چائنا نے چینی عوام کو متحد کرکے شاندار کارنامے انجام دیے ہیں، چینی میڈیا

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) اس سال کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے قیام کی ایک سو پانچویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔ سی پی سی نے چینی عوام کو متحد کرکے ایسے شاندار کارنامے انجام دیے ہیں جنہوں نے دنیا بھر کی توجہ حاصل کی ہے۔ سی پی سی ہمیشہ اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں کیوں کامیاب رہی ہے؟ چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این کی جانب سے دنیا کے 41 ممالک میں کرائے گئے ایک تازہ ترین سروے کے مطابق 63.9 فیصد عالمی جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ جدیدیت میں چین کی کامیابیاں سی پی سی کی سائنسی طرز حکمرانی سے الگ نہیں ہیں۔

گلوبل ساؤتھ ممالک میں 71.4 فیصد جواب دہندگان بھی اسی خیال کے حامی ہیں۔ "گلوبل ساؤتھ” ممالک میں 63.7 فیصد جواب دہندگان کا کہنا ہے کہ سی پی سی نے حکمرانی کا ایک مؤثر راستہ پیش کیا ہے جو مغربی سیاسی جماعتوں سے مختلف ہے۔

حکمرانی کے حوالے سے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے بہت سے تجربات میں سے، جواب دہندگان کا یہ خیال ہے کہ "لوگوں کی زندگی کے تحفظ اور ان کی بہتری پر زور دینا،” "درمیانی اور طویل مدتی ترقی کے قومی منصوبوں کی تشکیل اور ان پر عمل درآمد”، "ایک موثر انسداد بدعنوانی میکانزم کا قیام،” اور "موثر طریقے سے وسائل کو منظم کرکے اہم معاملات پر توجہ مرکوز کرنے” جیسے تجربات سیکھنے کے قابل ہیں۔ اس سروے میں بڑے ترقی یافتہ ممالک اور "گلوبل ساؤتھ” ممالک کا احاطہ کیا گیا، اور جواب دہندگان 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے عام لوگ تھے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.