چین نے ہمیشہ سعودی عرب کو ایک اسٹریٹجک پارٹنر کے طور پر دیکھا ہے، چینی وزیر خارجہ
بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کے وزیر خارجہ وانگ ای اور سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کی ملاقات ہوئی ۔ بدھ کے روز وانگ ای نے کہا کہ چین نے ہمیشہ سعودی عرب کو برابری، باہمی احترام ا ور اعتماد کے قابل اور جیت جیت تعاون پر مبنی ایک اسٹریٹجک پارٹنر کے طور پر دیکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین قومی حالات کے مطابق کامیاب ترقی کی راہ پر گامزن ہونے میں سعودی عرب کی حمایت جاری رکھے گا۔
وانگ ای کا کہنا تھا کہ دونوں فریقوں کو مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو مربوط کرنے اور آگے بڑھانے کے لیے اعلیٰ سطحی مشترکہ کمیٹی کے پلیٹ فارم کا بھرپور استعمال کرنا چاہیے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین کشیدگی اور تناؤ کو کم کرنے اور خطے میں طویل مدتی امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ چین بین الاقوامی اور علاقائی معاملات میں زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرنے کے لیے سعودی عرب کی حمایت کے لیے بھی تیار ہے۔
سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ سعودی عرب چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، ایک چین کے اصول پر مضبوطی سے عمل پیرا ہے اور صدر شی جن پھنگ کے تجویز کردہ گلوبل انیشی ایٹوز کی حمایت کرتا ہے۔ سعودی عرب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے چین کے تعمیری کردار کو سراہتا ہے اور چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہے تاکہ جلد از جلد خطے میں امن و سکون حاصل ہو سکے ۔
