چین کی جانب سے غیر ملکی سرمایہ کاری کے استحکام اور بہتر ترقی کے لیے 15 اقدامات کا اجراء

0

ایکشن پلان خدمات، مالیات اور دواسازی کی صنعتوں میں مارکیٹ تک رسائی کو بڑھانے پر مرکوز ہے

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کی وزارت تجارت اور دیگر محکموں نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے استحکام اور بہتر ترقی کے حوالے سے ایک ایکشن پلان جاری کیا، جس میں مارکیٹ تک رسائی، غیر ملکی سرمایہ کاری کو سہولیات کی فراہمی، سرمایہ کاری کی ترقی، غیر ملکی سرمایہ کاری کی خدمات اور معاونت کے نظام اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے انتظام کو بہتر بنانے سمیت پانچ شعبوں میں 15 اقدامات پیش کیے گئے۔ یہ ایکشن پلان خدمات، مالیات اور دواسازی کی صنعتوں میں مارکیٹ تک رسائی کو بڑھانے پر مرکوز ہے۔

پلان کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے پیشہ ورانہ مہارتوں کی تربیت کے ادارے، ووکیشنل اسکول، اور سائنس، انجینئرنگ، زراعت، اور طب سے متعلق جامعات میں غیر ملکی شراکت داری کے پائلٹ پروگراموں کو بتدریج وسعت دی جائے گی ۔ اس کے علاوہ مزید غیر ملکی مالیاتی اداروں کو سرکاری بانڈز کے مستقبل کے معاہدوں سمیت مختلف رسک مینجمنٹ ٹولز استعمال کرنے میں مدد دی جائے گی تا کہ وہ مالیاتی خطرات سے موثر انداز میں نمٹ سکیں۔

ایکشن پلان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ غیر ملکی اداروں کو قانون کے مطابق فنڈ انوسٹمنٹ کے مشاورتی کاروبار انجام دینے کی اجازت دی جائے گی اور بائیو ٹیکنالوجی اور مکمل طور پر غیر ملکی ملکیت والے ہسپتالوں کے شعبوں میں کھلے پن کے آزمائیشی منصوبوں کے دائرہ کار کو مزید علاقوں تک وسعت دینے کے لیے متعلقہ تجاویز پر جلد تحقیق اور منظوری کا عمل آگے بڑھایا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.