نما ئش میں 6 بڑے شعبوں پر مشتمل نمائشی زون قائم کیے گئے ہیں
بیجنگ (ویب ڈیسک) چوتھی چائنا انٹرنیشنل سپلائی چین ایکسپو ب بیجنگ میں شروع ہو گئی۔ اس سال کی نمائش میں ڈیجیٹل و ذہین ٹیکنالوجی، جدید مینوفیکچرنگ، سبز زراعت، صحت مند طرزِ زندگی، ذہین گاڑیاں، صاف توانائی اور سپلائی چین خدمات سمیت چھ بڑے شعبوں پر مشتمل نمائشی زون قائم کیے گئے ہیں۔
نمائش میں 85 ممالک، خطوں اور بین الاقوامی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 676 چینی اور غیر ملکی ادارے شریک ہیں۔ شرکاء میں دنیا کی فارچیون 500 کمپنیوں اور مختلف شعبوں کی نمایاں کمپنیوں کا تناسب 65 فیصد سے زیادہ ہے۔نمائش کنندگان کے ساتھ ان کی صنعتی اور سپلائی چین سے وابستہ شراکت دار کمپنیوں کو شامل کیا جائے تو مجموعی طور پر شرکت کرنے والے اداروں کی تعداد 1200 سے تجاوز کرنے کی توقع ہے۔
رواں سال کی ایکسپو میں 160 سے زائد نئی مصنوعات، نئی ٹیکنالوجیز اور نئے منصوبے پہلی مرتبہ متعارف کرائے جانے کا امکان ہے، جبکہ نمائش کے دوران کاروباری اور صنعتی تعاون کے فروغ کے لیے 70 مختلف تجارتی و اقتصادی سرگرمیوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔
