چین نیپال کے ساتھ بی آر آئی کے تحت تعاون کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے، چینی وزیر خارجہ

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کے وزیر خارجہ وانگ ای سے نیپال کے وزیر خارجہ ششیر خانال نےبیجنگ میں ملاقات کی۔ منگل کے روز وانگ ای نے کہا کہ 2019 میں صدر شی جن پھنگ نے نیپال کا تاریخی دورہ کیا تھا، جس کے دوران دونوں ممالک نے ترقی اور خوشحالی کے لیے نسل در نسل جاری رہنے والی دوستانہ اسٹریٹجک شراکت داری قائم کی، جس نے چین-نیپال تعلقات کی آئندہ سمت کا تعین کیا۔

انہوں نے کہا کہ چین نیپال کے ساتھ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹوکے تحت اعلیٰ معیار کے مشترکہ تعمیراتی تعاون کو فروغ دینے اور بجلی کے گرڈ، شاہراہوں، سرحدی گزرگاہوں اور ہوابازی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔نیپال کے وزیر خارجہ ششیر خانال نے کہا کہ نیپال ایک چین کی پالیسی پر ثابت قدمی سے کاربند ہے، اور کسی بھی قوت کو اپنی سرزمین چین کے مفادات کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔انہوں نے کہا کہ نیپال چینی کمپنیوں کو منصفانہ، قانونی اور دوستانہ کاروباری ماحول فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.