بیجنگ (ویب ڈیسک) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور چین کے صدر شی جن پھنگ اور لاؤس پیپلز ریولوشنری پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور لاؤس کے صدر تھونگلون سیسولیت کی موجودگی میں، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کےنائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے سربراہ شن ہائی شیونگ نے بیجنگ میں لاؤس پیپلز ریولوشنری پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے وزیر برائے بیرونی تعلقات بونلیوا فاندا نوونگ کے ساتھ "چائنا میڈیا گروپ اور لاؤس پیپلز ریولوشنری پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے درمیان تعاون کی یادداشت” پر دستخط کیے۔
اس کے علاوہ،چائنا میڈیا گروپ نے لاؤس کی وزارت ثقافت و سیاحت، وزارت تعلیم و کھیل، نیشنل یونیورسٹی اور دیگر اداروں کے ساتھ بھی تعاون کی دستاویزات پر دستخط کیے۔ دستخط شدہ دستاویزات کے مطابق،چائنا میڈیا گروپ مذکورہ لاؤ اداروں کے ساتھ پروگرام سازی، فلم و ٹیلی ویژن کے تبادلے، مشترکہ تقریبات اور عملے کے تبادلے کی صورت میں عملی تعاون کو فروغ دے گا تاکہ نئے دور میں چین-لاؤس کے درمیان ہمہ موسمی اور ہم نصیب معاشرے کی تعمیر میں مشترکہ طور پر کردار ادا کیا جا سکے۔
