چین کا یورپی یونین پر آزاد تجارت اور منصفانہ مسابقت کے فروغ پر زور

0

چین اور یورپی یونین باہمی فائدے پر مبنی اہم تجارتی شراکت دار ہیں، چینی وزارت تجارت

بیجنگ (ویب ڈیسک) یورپی کمیشن کے ایک کل رکنی اجلاس میں چین کے ساتھ تعلقات پر غور کیا گیا۔ چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ چین اور یورپی یونین برابری اور باہمی فائدے پر مبنی اہم اقتصادی اور تجارتی شراکت دار ہیں۔

چین کو امید ہے کہ یورپی یونین ڈبلیو ٹی او کے ضوابط کی پاسداری کرے گی، آزادانہ تجارت اور منصفانہ مسابقت کو برقرار رکھے گی، اور تحفظ پسندی اور یکطرفہ اقدامات کی سختی سے مخالفت کرے گی۔ چین اور یورپ کے درمیان رابطے اور مشاورت کے ذرائع کھلے ہیں۔

اگر یورپی یونین نے یکطرفہ طور پر نئے تجارتی آلات متعارف کرانے اور امتیازی پابندیاں عائد کرنے پر اصرارکیا تو چین اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے عزم کے ساتھ جوابی اور موثر اقدامات کرے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.