سربیا کے صدر اپنے پہلے سرکاری دورہ چین کے لیے بیجنگ پہنچ گئے

0

بیجنگ (ویب ڈیسک) سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچچ 24 سے 28 مئی تک چین کا سرکاری دورہ کررہے ہیں۔وہ بیجنگ کے کیپیٹل انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے۔یہ ان کا چین کا پہلا سرکاری دورہ ہے۔دورے کے دوران چین کے صدر شی جن پھنگ اور وزیر اعظم لی چھیانگ ان سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کریں گے اور دو طرفہ تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے بین الاقوامی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کریں گے ۔

سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچچ کے موجودہ دورہ چین کے بارے میں،سربیا میں چین کے سفیر لی منگ نے سی ایم جی کو خصوصی انٹرویو میں کہا کہ یہ دورہ چین اور سربیا کے تعلقات کی ترقی کے لیے تاریخی اہمیت کا حامل ہوگا، اور توقع ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی سیاسی اعتماد اور اقتصادی و تجارتی تعاون نئی بلندیوں تک پہنچے گا ۔انہو ں نے کہا کہ سربیا پہلا یورپی ملک ہے جس نے چین کے ساتھ مل کر نئے عہد میں ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کی ہے۔ صدر ووچچ اس بار ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ چین کا دورہ کر رہے ہیں ، جو سربیا کے لیے اس دورے کی اہمیت اور توقعات کو ظاہر کرتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.