بیجنگ (ویب ڈیسک) امریکہ کے مختلف حلقوں نے چین اور امریکا کے صدورکے درمیان ملاقات پر گہری توجہ دی ہے اور "چین اور امریکہ کے درمیان تعمیری اسٹریٹجک استحکام پر مبنی تعلقات” کی نئی پوزیشننگ کو سراہا ہے۔ امریکہ کے سابق نائب وزیر خارجہ رابرٹ ہورمٹس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امریکہ اور چین کے تعلقات کی نئی پوزیشننگ واقعی بہت تعمیری ہے۔ فریقین نے ایک دوسرے کے نقطہ نظر کو غور سے سنتے ہوئے واضح طور پر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
امریکہ اور چین کو اپنے اختلافات کو محاذ آرائی کے بجائے تعمیری انداز میں حل کرنا چاہیے۔ شلر انسٹی ٹیوٹ کے ایک سینئر فیلو رچرڈ ایلن بلیک کا ماننا ہے کہ چین کی جانب سے بار ہا دہرایا جانے والا ‘باہمی جیت پر مبنی تعاون کا تصور’ ایک انتہائی عملی اور درست نقطہ نظر ہے۔ سنٹر فار چائنیز اینڈ امریکن اسٹڈیز کے سینئر فیلو سوراب گپتا کا کہنا ہے کہ صدر شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور امریکہ شراکت دار ہیں، دشمن نہیں۔ یہ نکتہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے فریم ورک کی بنیاد بناتا ہے اور ایک بنیادی اصول کے طور پر کام کرتا ہے، اور یہ چین اور امریکہ کے درمیان تعمیری اسٹریٹجک استحکام پر مبنی تعلقات کی بنیاد فراہم کرتا ہے۔
